ضرورت پڑی تو نوازشریف بھی جلسوں سےخطاب کریں گے، خاقان عباسی

ضرورت پڑی تو نوازشریف بھی جلسوں سےخطاب کریں گے، خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پتھرکھانے پڑے توبھی کھا لیں گے اور لاٹھی چارج کیلئے بھی تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جلسوں سے روکا کس نے تھا جو یہ لوگ اجازت کی بات کرتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ، جلسے اور ریلیاں حکومت پردباؤ بڑھانے کے حربے ہیں۔ ضرورت پڑی تو نوازشریف بھی جلسوں سےخطاب کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کئی ماہ تک ڈی چوک پرغیرقانونی بیٹھے رہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ جنوری تک سلسلہ آگے جائے گا، حکومت ناکام ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کےلیے ہرلمحہ بھاری ہے اور ہم نے انہیں بہت وقت دیا ہے۔ نومبر دسمبر تک ہم اپنا کام دکھا دیں گے۔

انہوں نے کہا اس سے پہلے کہ عوام ان کو نکالیں، انہیں خود سیاسی طریقے سے اپناراستہ بنانا چاہیے۔ لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور اب وہ حکومت کووقت دینے کےلیے تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایک بار بھی مہنگائی کی بات نہیں کی۔ ٹائیگر فورس مہنگائی کے خلاف کیا کرے گی؟ یہ لوگ معاملات کو سیاسی رنگ دے کر تباہ کردیں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے بات کرنا بے مقصد ہے۔ 2سال ہوگئے حکومت کسی ایک معاملے پر فیصلہ نہیں کرپائی۔

وزیراعظم نے وکلا کی تقریب میں کوئی کام کی بات نہیں کی اور سرکاری اخراجات پر پارٹی کنونشن کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا۔ ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہاں اسرائیل کوتسلیم کرنے کےلیے لائن لگی ہے۔