سوشل میڈیا سٹار ناصر خان نے منگنی اور نکاح کی خوشخبری سنادی

 سوشل میڈیا سٹار ناصر خان نے منگنی اور نکاح کی خوشخبری سنادی
کیپشن: Nasir Khan Jan @NKJModel

اسلام آباد : پاکستان کے معروف سوشل میڈیا سٹارناصرخان جان نے فالوورز کو اپنی منگںی اور آئندہ ہفتے نکاح طے پانے کی خوشخبری سنائی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرناصرنے لکھا ” الحمداللہ، آخرکارمیری منگنی ہوگئی”۔

اپنی ہونے والی شریک حیات کی خصوصیات گنواتے ہوئے ناصرخان جان نے مزید لکھا ” میری لائف پارٹنر بہت اچھی اوراعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ ہمارا نکاح اگلے ہفتے ہوگا۔ میں نے اپنے تمام پرستاروں اورمیڈیا چینلزکو دعوت دی ہے، خوش آمدید”۔

22301578d8e9a1d466e673834a87698f

منگنی سے متعلق ٹویٹ سامنے آنے کے بعد ان کے فالوورز کی بڑی تعداد نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ناصر خان جان کو اکثر ان کی ویڈیوز کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن ان کا انداز دوسروں سے ذرا ہٹ کرہے۔ ، کسی ویڈیو میں میک اپ سکھاتے نظر آتے ہیں تو کبھی خواتین کو خوبصورت نظر آنے کیلئے ٹپس دے رہے ہوتے ہیں، کبھی کچھ ایسا بھی کر ڈالتے ہیں کہ ویڈیو ہی متنازع قرار پاتی ہے۔

رواں سال کے آغاز میں ناصر نے برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی حیثیت ٹھکرانے کے فیصلے پر اپنی اور ہیری کی فوٹوشاپڈ تصویر ٹوئٹر پرشیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس بڑے فیصلے کی وجہ کوئی اورنہیں خود ناصر خان جان ہیں۔

01396ffe9ede6cd30bb51bd4944d3e91

انہوں لکھا تھا ” آج ہیری کے ساتھ ملاقات میں تفصیل سے بات ہوئی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تم نے شاہی خاندان کیوں چھوڑ دیا؟ اس نے جواب دیا، دیکھ ناصر ہم بچپن کے دوست ہیں، تو دنیا کی مشہور شخصیت بن گیا اور میں شاہی خاندان کا حصہ ہو کربھی تجھ جتنی شہرت حاصل نہ کرسکا۔ اب میں تہمارے جیسا بننے کا فیصلہ کرچکا ہوں “۔

سوشل میڈیا صارفین نے ناصر خان جان کی اس پوسٹ پر تنقید کے بجائے انہیں خوب سراہا اور کھلے دل سے تسلیم کیا کہ ایسا صرف وہی کرسکتے ہیں توعین ممکن ہے کہ اس منگنی کے پیچھے بھی کوئی ایسی ہی وجہ چھپی ہو۔