نیب نے روز ویلیٹ بندش کی تحقیقات کا حکم دیدیا 

نیب نے روز ویلیٹ بندش کی تحقیقات کا حکم دیدیا 

اسلام آباد :امریکی شہر نیویارک میں موجود پاکستان کے مشہور زمانہ ہوٹل روز ویلیٹ سے متعلق اس بات کا انکشاف سامنے آگیا  کہ حکومت پاکستان کو روز ویلیٹ ہوٹل کی وجہ سے لاکھوں ڈالرز کا مبینہ طور پر نقصان ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق روز ویلیٹ ہوٹل امریکی شہر نیویارک میں گزشتہ 100 سال سے موجو د ہے جس کو 31 اکتوبر کو اچانک بند کر نے کا فیصلہ سامنے آگیا ،روز ویلیٹ ہوٹل کو بند کرنے کی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے نیب چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔

نیب کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے امریکی شہر نیویارک میں موجود پاکستان کے مشہورِ زمانہ روز ویلٹ ہوٹل کو 31 اکتوبر کو بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو اس ضمن میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے،نیب کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں جائزہ لیاجائے گا کہ قومی اثاثے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی،تحقیقات میں ان وجوہات کا خصوصاً جائزہ لیا جائے گا جن کی وجہ سے حکومتِ پاکستان کو لاکھوں ڈالرز کا مبینہ طور پر نقصان ہوا ہے۔

گزشتہ روز سے روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق یہ خبریں بھی وائرل ہیں کہ ہوٹل کے کمرہ نمبر 1408 میں روحوں اور بھوتوں کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے ،پی آئی اے کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے ہرسال تمام اخراجات ٹیکس انتظامی اخراجات اور تمام تر مالیاتی بےقاعدگیوں کے باوجود کئی ملین سالانہ منافع دینے والے ڈیڑھ ارب ڈالرز کی مالیت کے اس ہوٹل کو 31؍اکتوبر سے مستقل بند کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے لیکن ہوٹل کے کمراہ نمبر 1408 کو بھوتوں سے خالی کرانے کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا۔