کرسچیانو رونالڈو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کرسچیانو رونالڈو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

پرتگال کے  اسٹار فٹبالر    کرسچیانو  رونولڈو  بھی  کورونا   وا ئرس کا    شکار   ہو گئے، رونالڈو  کا    کورونا ٹیسٹ    مثبت آ   گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو اپنی    انٹرنیشنل ٹیم    کے  ہمراہ  موجود ہیں ۔پرتگال کو نیشن لیگز میں سوئیڈن کے خلاف مدِ مقابل آنا ہے، تاہم اب کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کرسچیانو رونالڈو ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ رونالڈو ٹیم کو چھوڑ کر آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔رونالڈو کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے اکثر کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

خیال رہے کہ رونالڈو اس وقت اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کا حصہ رہے ہیں۔گزشتہ ماہ کرسٹیانو رونالڈو یوئیفا نیشنز لیگ میں سوئیڈن کے خلاف گول کرکے فٹبال کے عالمی مقابلوں میں 100 گول کرنے والے دوسرے اور یورپ کے پہلے کھلاڑی بن گئے تھے۔

رونالڈو پروفیشنل فٹبال میں 700 گول کرنے والے دنیا کے چوتھے فٹبالر ہیں۔