پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا مکمل شیڈول سامنے آ گیا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا مکمل شیڈول سامنے آ گیا

لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ اور  ٹی 20 سیریز کا مکمل شیڈول سامنے آ گیا۔ میچز دھند اور کم روشنی کے باعث دن کے وقت کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔

پی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ 30 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز کے میچز کو جلد شروع کیا جائے گا۔راولپنڈی میں شیڈول تین ون ڈے میچز دوپہر 12 بجے شروع ہوں گے جب کہ لاہور میں شیڈول 3 ٹی ٹوئنٹی میچز سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جب کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز 7،8 اور 10 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز میں شامل تمام میچوں کو جلد شروع کروانے کا فیصلہ دن میں اسموگ اور رات میں شبنم کی متوقع صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔