ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے 26 رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان  

A 26-member national hockey training camp has been announced for the Asian Champions Trophy
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لئے 26 رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا ہے۔ ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کو کیمپ کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ کیمپ 21 اکتوبر سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 14 دسمبر سے بنگلا دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی تشکیل اور تیاری کے سلسلہ میں 26 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بلوا لیا ہے۔

کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے محکمانہ این او سی، چھ ماہ معیادی پاسپورٹ، بارہ عدد پاسپورٹ سائز تصاویر سمیت 21 اکتوبر کو کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید کو رپورٹ کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں بلوائے گئے 26 کھلاڑیوں میں منیب الرحمٰن گول کیپر( سوئی سدرن گیس)، اکمل حسین گول کیپر( واپڈا)، دفاعی کھلاڑی مبشر علی (واپڈا)، ابوبکر محمود(نیشنل بینک)، تعظیم الحسن (ماڑی پیٹرولیم)، رضوان علی (واپڈا)، آصف حنیف (ماڑی پیٹرولیم)، امجد علی خان (واپڈا)، اسامہ بشیر (ایئرفورس)، جنید کمال (نیشنل بینک)، فیضان (نیشنل بینک)، فارورڈز عمر بھٹہ (واپڈا)، علی شان (سوئی سدرن گیس)، ایم اظفر یعقوب (سوئی سدرن گیس) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رانا سہیل ریاض (سوئی سدرن گیس)، اعجاز احمد (واپڈا)، احمد ندیم (نیشنل بینک)، حمزہ وحید (ایئر فورس)، سلمان رزاق (واپڈا)، نوید عالم (سوئی سدرن گیس)، عبید اللہ (سندھ،واپڈا)، نوحیز زاہد ملک (نیشنل بینک)، افراز (ماڑی پیٹرولیم)، جنید منظور (نیشنل بینک)، زین اعجاز (زرعی ترقیاتی بینک) اور ذکریا حیات (ایئرفورس) شامل ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کیمپ کمانڈنٹ ہونگے جبکہ کوچز اولمپین سید سمیر حسین( ایئر فورس) اور اجمل خان لودھی انٹرنیشنل(سیالکوٹ) ، ندیم خان لودھی(سیالکوٹ) ویڈیو انالسٹ اور عابد امین (لاہور) بطور فریکل ٹرینر اومی ہاکی تربیتی کیمپ میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینگے۔