سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار 700 روپے تک جا پہنچی ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار 700 روپے ہو گئی۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 51 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے 1771 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور نئی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہو گئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 643 روپے اضافے کیساتھ 99 ہزار 451 روپے ہوگئی تھی۔