انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان 14 اور میڑک کا 16 اکتوبر کو کیا جائے گا

انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان 14 اور میڑک کا 16 اکتوبر کو کیا جائے گا
کیپشن: انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان 14 اور میڑک کا 16 اکتوبر کو کیا جائے گا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کل 14 اکتوبر شام 5 بجے کیا جائے گا جبکہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 16 اکتوبر کو شام 5 بجے کیا جائے گا۔

وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز پروموشن پالیسی کی منظوری دی تھی جبکہ وزیر اعلیٰ نے 48 گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث نے کہا ہے کہ تمام بورڈز کو رزلٹ کے اعلانات کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور ہائیر ایجوکیشن نے رزلٹ اناؤنس کرنے کا کہہ دیا ہے۔

گزشتہ روز میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کے معاملے پر طلباکو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو 48گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دی تھی۔

صوبائی کابینہ نے بھی سر کولیشن کے ذریعے گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دی تھی جبکہ پنجاب بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کا رزلٹ تیار کر لیا گیا تھا لیکن صرف کابینہ سے پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق کوررونا کے باعث کچھ بچوں کو گریس مارکس دینے سے متعلق پالیسی بنائی گئی تھی اور ہماری ڈیڈ لائن تھی کہ ہر صورت 16 اکتوبر سے پہلے، پہلے رزلٹ کا اعلان کر دیا جائے۔