الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو نئی مشکل میں ڈال دیا ،رکنیت بھی معطل ہو سکتی ہے 

Pakistan Election Comission of Pakistan,ECOP,Parliment,National Assembly

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے  ارکان پارلیمنٹ  کو مالی گوشوارے 2021-2022 جمع کرانے کے لیے یاد دہانی  کراتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹرین 31 دسمبر تک مالی گوشوارے جمع  کرا دیں ،ایسا نہ کرنے والوں کیخلاف 31 دسمبر کیخلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔


الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں’’31‘‘ دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹرین کے نام میڈیا کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے ،پارلیمنٹرین نے پندرہ جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرائے تو اُن کی رکنیت معطل کر دی جائے گی ۔