سابق اولمپئن گول کیپر عمران شاہ پر فائرنگ 

Imran Shah,Hockey Player,Pakistan Hockey team

 لاہور:سابق اولمپئن گول کیپر عمران شاہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے،نامعلوم افراد نے معمولی تنازعہ پر عمران شاہ اور انکے بھائی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنا یا اور بعد میں فائرنگ کر دی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر اولمپین عمران شاہ قائد اعظم روڈ پر اپنے میڈیکل سٹور پر بیٹھے تھے کہ تین افراد گاڑی میں آئے اور دوکان کے سامنے گاڑی کھڑی کردی ۔

 عمران شاہ نے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیا جس پر تینوں افراد نے عمران شاہ اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر دی جس سے عمران شاہ شدیدزخمی ہو گئے جنہیںفوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کےبعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔