وفاقی حکومت کا غریب دوست قدم ، یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی 

وفاقی حکومت کا غریب دوست قدم ، یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی 
سورس: File

اسلام آباد : یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے ترجمان عنایت اللہ دولہ نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں زبردست کمی کردی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہیں۔

ترجمان کے مطابق جن اشیا میں مختلف کمپنیوں کا پریمیم برانڈ گھی، کوکنگ آئل، اوردالیں وغیرہ شامل ہیں۔ ایوا گھی پریمیم برانڈ گھی کی قیمت میں 31 روپے فی کلو ، ایوا پریمیم کوکنگ آئل کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر کمی ، ڈالڈا گھی پریمیم برانڈ کے 5 کلو کی قیمت میں 30 روپے کی کمی، ڈالڈا کوکنگ آئل 5 لیٹر کی قیمت میں 25 روپے کمی، اس طرح حبیب بناسپتی کی قیمت میں 85 روپے فی 5 کلو جبکہ حبیب کوکنگ آئل 5 لیٹر کی قیمت میں بھی 85 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دیگر پریمیم برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی ہیں ۔مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی 15روپے سے لیکر 30روپے فی کلو کی کمی کر دی گئی ہیں ۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب دالوں کی کوالٹی انتہائی اعلی اور معیاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاولوں پر بھی خصوصی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ہمیشہ کی طرح اپنے صارفین کیلئے وقتاً فوقتاً سستی اور معیاری اشیاء کا حصول ممکن بنانے کیلئے سر گرم عمل رہتا ہے۔

مصنف کے بارے میں