اسحاق ڈار کا ہنی مون پیریڈ ختم ،دھمکیاں بھی کام نہ آئیں ، ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ

اسحاق ڈار کا ہنی مون پیریڈ ختم ،دھمکیاں بھی کام نہ آئیں ، ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ
سورس: File

کراچی : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ہنی مون پیریڈ ختم ہوگیا ہے۔ مسلسل 15 دن ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد اب دو دن سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دوسرے دن بھی جاری رہا اور جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک ڈالر کی قیمت کاروبار کے اختتام پر 222 روپے کی سطح پر بند ہوئی ۔انٹر بنک میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ اور ایک ڈالر کی قیمت پچاس پیسے اضافے کے بعد 218.38 روپے کی سطح پر بند ہوئی جو گذشتہ روز 217.88 پر بند ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے امریکا میں ہیں اور ان کے امریکا روانہ ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں