عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو مریم نواز کو قتل کردوں گا: پی ٹی آئی عہدیدار کی دھمکی 

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو مریم نواز کو قتل کردوں گا: پی ٹی آئی عہدیدار کی دھمکی 
سورس: File

فیصل آباد: این اے 108 فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکی دے دی ہے۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی طرف سے ٹویٹر پر شیئر ویڈیو میں ضمنی الیکشن کی کارنر میٹنگ میں پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار نے سابق سپیکر قاسم سوری کی موجودگی میں مریم نواز کو قتل کی دھمکی دی۔ 

درجنوں لوگوں کی موجودگی میں پی ٹی آئی عہدیدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے لگے تو میں نے اپنی بیگم کو کہہ دیا تھا کہ میں مریم نواز کو قتل کردوں گا۔ اس پر سب نے تالیاں بجائیں اور قاسم سوری بھی مسکرائے۔ 

مصنف کے بارے میں