پنجاب پولیس رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی مدد کرے: عمر سرفراز چیمہ کا آئی جی پنجاب کو حکم 

پنجاب پولیس رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی مدد کرے: عمر سرفراز چیمہ کا آئی جی پنجاب کو حکم 
سورس: File

لاہور : مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس اینٹی کرپشن ٹیم کی مدد کرے۔ 

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ لے چکا ہے جو 19 اکتوبر تک موثر ہیں۔ گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے گی۔ 

مشیر داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا جائے گا اور جیسے ہی وہ پنجاب میں داخل ہوں گے انہیں حراست میں لے لیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں