ابو ظہبی ترقی کے حوالے سے دنیا کا بہترین شہر قرار

ابو ظہبی ترقی کے حوالے سے دنیا کا بہترین شہر قرار

ابو ظہبی: ابو ظہبی نے سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے ” دنیا کا بہترین شہر“ ہونے کا ایوارڈ جیت لیا۔

ہالینڈ کی کمپنی ٹام ٹام کے ”سالانہ گلوبل ٹریفک انڈیکس“ کے تحت ابو ظہبی کو2016ءمیں ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے ” دنیا کا بہترین شہر“ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات کے متعدد شہروں ابو ظہبی ، دبئی اور شارجہ کو تیز ترین ترقی کی وجہ سے جانا جاتاہے ۔ دبئی اور ابو ظہبی میں اس وقت دنیا کی بڑی اونچی عمارتیں اور دنیا بھر کی کمپنیوں کے دفاتر ہیں ۔