یاسمین راشد نے 29 ہزار ووٹرز کی عدم تصدیق کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

یاسمین راشد نے 29 ہزار ووٹرز کی عدم تصدیق کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور :تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے این اے 120 میں نادرا سے 29 ہزار ووٹرز کی عدم تصدیق کا اقدام لاہور ہائیکو رٹ میں چیلنج کر دیا،درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 120 میں 29 ہزار ووٹرز نادرا سے تصدیق شدہ نہیں جس کے باعث ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ آخری 7 ماہ میں نادرا نے این اے 120 میں صرف 65 ووٹرزکو رجسٹر کیا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ غیر تصدیق شدہ ووٹرز کیلئے علیحدہ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں۔