ملائیشیا اور امریکہ کے درمیان 10 ارب ڈالر سے زیادہ کے تجارتی معاہدے

ملائیشیا اور امریکہ کے درمیان 10 ارب ڈالر سے زیادہ کے تجارتی معاہدے

کوالالمپور:ملائیشیا کے وزیر اعظم نے نجیت میقاتی نے کہا ہے کہ ملک کے پنشن فنڈ کے سات ارب ڈالر سے پہلے ہی امریکہ میں سرمایہ کاری کی جا چکی ہے جب کہ مزید تین سے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے وہائٹ ہاو¿س میں ملیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی کوششوں کو سراہا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور انڈونیشیا کے وزیر اعظم نجیب بہت بڑے تجارت? معاہدوں پر کام کررہے ہیں جن میں 10 ارب سے 20 ارب ڈالر مالیت کے بوئنگ طیارے اور جنرل الیکٹرک جیٹ انجن شامل ہیں۔وزیر اعظم نجیب نے تصدیق کی کہ پانچ سال کی مدت میں اس معاہدے کی مالیت 10 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ طیارے سرکاری کمپنی ملائیشیا ایئر لائنز میں شامل کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 737 قسم کے 25 اور 787 ماڈل کے 8 طیاروں کے سودے کیے ہیں جب کہ 737 ماڈل کے مزید 25 طیارے خریدے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایئر ایشیا سے بھی جی ای انجن خریدنے کے لیے کہیں گے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا ملک کے پنشن فنڈ کے 7 ارب ڈالر سے پہلے ہی امریکہ میں سرمایہ کاری کی جا چکی ہے جب کہ مزید تین سے چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔نجیب رزاق نے کہا کہ ان کا ملک داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپس کے خلاف لڑنے کے لیے پر عزم ہے اور یہ کہ دہشت گرد امریکہ اور ملائیشیا دونوں کے دشمن ہیں۔

ہم دنیا کے اس حصے کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ اعتدال اور ترقی پسند مسلم حکومتوں کی مدد کے لیے اسلامی دنیا کے عوام کے دل اور ذہن جیتنے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کا حقیقی چہرہ آپ ملائیشیا میں دیکھ سکتے ہیں۔