صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نومبر میں چین کے دورے کا امکان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نومبر میں چین کے دورے کا امکان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نومبر میں چین کا دورے کا امکان ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ میں ٹرمپ انتظامیہ کے نامعلوم حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نومبر میں ایشیائی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں چین رکنے کا امکان ہے۔

چینی صدر ژی جن پنگ نے اپریل میں فلوریڈا کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چین کے دورے کی دعوت دی تھی۔

واشنگٹن اور اسکے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو اسکے جوہری پروگرام سے دستبرداری کے حوالے سے دباؤ بڑھانے کیلئے امریکہ اور چین کے درمیان اتحاد کا فروغ انتہائی اہم ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دورے کا امکان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں