چین کا دریائے برہم پترا کا ڈیٹا بھارت کیساتھ شیئر کرنے سے انکار

چین کا دریائے برہم پترا کا ڈیٹا بھارت کیساتھ شیئر کرنے سے انکار

بیجنگ: چین نے دریائے برہم پترا کا ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا بھارت کیساتھ شیئر کرنے سے انکار کر دیا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ایک عرصہ تک انہوں نے دریا کے ڈیٹا پر بھارت کیساتھ تعاون کیا ہے۔

چینی سائیڈ پراپ گریڈیشن کے کام کی وجہ سے فوری طور پر بھارت کیساتھ ڈیٹا شیئر نہیں کیا جا سکتا۔ گزشتہ ماہ بھارتی ماہرین نے کہا تھا کہ ڈوکلم کے مسئلے کی وجہ سے چین نے ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا روک لیا ہے۔

یاد رہے کہ دریائے برہم پترا چینی علاقے تبت سے نکلتا ہے اور بھارتی ریاستوں اروناچل پردیش اور آسام میں بہتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں