ہمیشہ چاہتا تھا پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلوں ، عمران طاہر

ہمیشہ چاہتا تھا پاکستانی شائقین کے سامنے کھیلوں ، عمران طاہر

لاہور: ورلڈ الیون ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد ساؤتھ افریقن کھلاڑی کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی ۔نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسٹار کھلاڑی نے کہا کہ میری سب سے بڑی خواہش تھی کہ اپنے ملک میں اپنی عوام کے سامنے کرکٹ کھیلوں اور وہ خواہش اب پوری ہو ئی ہےجس پر میں بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ میں سب کھلاڑی بہت خوش ہیں اور جب ورلڈ ٹور کی تیاری کر رہے تھے تو میں نے سب کھلاڑیوں کو یہ بتایا کہ پاکستان کا دورہ یادگار رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ آج کا میچ جیتیںتاکہ سیریز کی دلچسپی ختم نہ ہو۔ 
اتنے عرصے بعد پاکستان واپس آنے کے بعد انہوں نے کہا پاکستان آکر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں ۔لاہوریوں کا جوش و خروش دیکھ کر مزہ آیا۔