پی سی بی عمر اکمل کے دوسرے جواب سے بھی غیر مطمئن

پی سی بی عمر اکمل کے دوسرے جواب سے بھی غیر مطمئن

لاہور: کرکٹر عمر اکمل اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے تنازع میں کرکٹ بورڈ عمر اکمل کے دوسرے جواب سے بھی مطمئن نہیں ہوا، معاملے کی تحقیقات کے لیے بنی کمیٹی نے عمر اکمل کو طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے۔


عمر اکمل نے قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگایا تھا جسے مکی آرتھر نے مسترد کردیا تھا جب کہ اس حوالے سے پی سی بی نے عمر اکمل کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کے جواب میں پی سی بی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور انہیں دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کوڈ   کی خلاف ورزی کو ہیٹ آف دی موومنٹ قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو اگلے ایک دو روز میں طلبی کا نوٹس جاری کیا جاسکتا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source