وقار یونس کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک ہونے امکان

وقار یونس کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک ہونے امکان

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔ لیکن اب وقار یونس اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ فیصلہ کن مذاکرات میں داخل ہوگئے ہیں۔

امکان ہے کہ فروری میں وقار یونس سابق کپتان وسیم اکرم کی جگہ اسلام آباد میں ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق وقار یونس ان دنوں لاہور میں ورلڈ الیون کے میچوں کی کمنٹری کے لئے آئے ہوئے ہیں۔

وقار یونس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ساتھ بات چیت جاری ہے جلد معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وسیم اکرم نے ملتان کی نئی فرنچائزجوائن کی ہے۔وقار یونس پی ایس ایل کے ابتدائی دونوں ایڈیشنز میں کسی فرنچائز کے ساتھ منسلک نہیں تھے۔

مصنف کے بارے میں