الیکشن کمیشن صرف نوٹس نہ دے بلکہ کارروائی بھی کرے : قمر زمان کائرہ

الیکشن کمیشن صرف نوٹس نہ دے بلکہ کارروائی بھی کرے : قمر زمان کائرہ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ این اے 120میں سرکاری وسائل کے استعمال پر الیکشن کمیشن نوٹس تو جاری کر رہا ہے لیکن کارروائی نہیں کر رہا
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اختیارات کا استعمال نہیں کریگا تو اصولوں کی دھجیاں اڑتی رہیں گی، الیکشن کمیشن چار سال سے عمران خان کو نوٹس دے رہا ہے، لیکن وہ جواب نہیں دے رہے۔


انہوں نے کہا کہ کسی کا کوئی احتساب نہیں ہوا، دو پارٹیوں کے کیسز کا فیصلہ ہوا ہے۔پیپلز پارٹی 14 ستمبر کو مزنگ میں جلسہ کرکے عوام طاقت کا مظاہرہ کرے گی