فاسٹ باؤلرحسن علی ان فٹ ،دوسرے میچ میں شرکت نہیں کریں گے

فاسٹ باؤلرحسن علی ان فٹ ،دوسرے میچ میں شرکت نہیں کریں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حسن علی دوسرے میچ سے قبل ان فٹ ہو گئے ۔ کمر میں تکلیف کے باعث وہ آج کے میچ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ ان کی جگہ ٹیم میں عثمان شنواری کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

فاسٹ ابؤلر حسن علی نے چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے "گولڈن بال" بھی حاصل کی تھی ۔ ورلڈ الیون کیخلاف پہلے میچ میں فاسٹ باؤلر کوئی وکٹ حاصل نہیں کر پائے لیکن انہوں نے شاندار باؤلنگ کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔آخری اوور میں انہوں نے ڈیرن سیمی کو شاندار یارکر مارا جس پر ڈیرن سیمی بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے کل کے میچ میں ورلڈ الیون کو 20 رنز سے شکست سے دوچار کیا.قومی ٹیم کے 197 رنز کے جواب میں ورلڈ الیون کی ٹیم 177 رنز ہی بنا سکی ۔قومی ٹیم کی جانب  سے بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 86 رنز اسکور کیے۔