والدین بچے کو بچاتے آتش فشاں میں گر پڑے، پھر کیا ہوا ؟ پڑھیں اس خبرمیں

والدین بچے کو بچاتے آتش فشاں میں گر پڑے، پھر کیا ہوا ؟ پڑھیں اس خبرمیں

روم:اٹلی کے جنوبی شہر نیپلز کے قریب ایک ساکن آتش فشاں کے دہانے میں گرنے کے نتیجے میں ایک لڑکا اور اس کے والدین ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ اس واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ 11 سالہ لڑکا ممنوعہ علاقے میں چلا گیا۔اس کے والدین نے اسے واپس کھینچنے کی کوشش کی تاہم اس دوران آتش فشاں کا دہانہ ٹوٹ گیا اور وہ پانچ فٹ گہرائی میں جا گرے۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا ان کی ہلاکت گیس کے بخارات سے ہوئی۔
تاہم ان کا سات سالہ بچہ آتش فشاں کے دہانے کی جانب نہیں بڑھا اور وہ بچ گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ خاندان اٹلی کے شمالی علاقے تورن سے یہاں آیا تھا۔
یہ ایک ساکن آتش فشاں ہے جو 1198 میں آخری بار پھٹا تھا اور اب اس کا ہلکا سا دہانہ موجود ہے جہاں سے گندھک کے بحارات اور بھاپ نکلتی رہتی ہے۔وہاں کام کرنے والے ایک مقامی ورکر نے کہا کہ انھوں نے اس سے بدترین حادثہ اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔جہاں وہ لڑکا اور اس کے والدین گرے وہ جگہ دلدل جیسی ہے۔