بہت جلد آئی سی سی ایونٹس پاکستان میں ہونگے: ڈیوڈر چرڈسن

بہت جلد آئی سی سی ایونٹس پاکستان میں ہونگے: ڈیوڈر چرڈسن

لاہور:آئی سی سی اور پی سی بی حکام نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔آئی سی سی  چیف ایگزیکٹونے میڈیا سے بات کرتے  ہوئے کہا کہ پاکستان آنے پر انتہائی خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صرف پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہےتمام ممالک اور کھیل اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیریزیقینی طورپرپاکستان میں ہرقسم کی بحالی میں مدد گارہوگی۔ساری کرکٹ فیملی یکجا ہے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپانا اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے پیار کرنے والے ہیں اور جس طرح کا شوق اور جذبہ پاکستان میں ہے وہ کل کے میچ سے صاف نظر آ رہا تھا۔انہوں نے پاکستانی عوام کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے بڑی تعدادمیں آکردونوں ٹیموں کوسپورٹ کیا۔

سکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے۔پی سی بی اورپاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کاکردارقابل تعریف ہے۔انہوں نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا بہت جلد آئی سی سی ایونٹس پاکستان میں ہونگے۔ہماری توجہ رکن ملکوں کوپاکستان میں کھلانا ہے۔ہماری توجہ پی ایس ایل کےمیچزپاکستان میں کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسال کے دوران پاکستان میں حالات بہت بہتر ہوئے ہیں۔

ورلڈ الیون کی ٹیم میں انڈین کھلاڑی نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان میں کھلاڑی بھیجنے پر راضی نہیں ہے تو آئی سی سی انہیں مجبور نہیں کر سکتا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز دونوں ملکوں کی باہمی رضامندی پر ہی ہوتے ہیں اور جب بی سی سی آئی راضی ہو گا تب ہی بھارتی کھلاڑی پاکستان آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی فی الحال ہماری ساری توجہ پاکستان مٰن کرکٹ بحال کرنے پر ہے اور مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر مرکوز ہے۔