چوہدری نثار بڑے ہیں ان کی عزت کرتی ہوں : مریم نواز

چوہدری نثار بڑے ہیں ان کی عزت کرتی ہوں : مریم نواز

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ان دنوں این اے 120 میں اپنی والدہ کی الیکشن مہم بھرپور طریقے سے چلا رہی ہیں۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے مریم نواز کو لیڈر ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ مریم نواز نے چوہدری نثار علی خان کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار بڑے ہیں ان کے اپنے خیالات ہیں وہ میرے والد کے ساتھی ہیں اور میں ان کی عزت کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ کہ مجھے بہت سے لوگ مثال دیتے ہیں لیکن مریم نواز کا بینظیر بھٹوسے موازنہ درست نہیں ، دونوں میں زمین وآسمان کافرق ہے، بےنظیر بھٹو نے جیلیں کاٹیں اورصعوبتیں برداشت کیں،انہوں نے دس گیارہ سال کی جدوجہد کی جس کے بعد پیپلز پارٹی نے انہیں لیڈر قبول کیا ۔ان کا کہناتھا کہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں،انھیں لیڈر کیسے مانا جا سکتا ہے؟مریم نوازکوپہلے عملی سیاست میں حصہ لے کر خودکوثابت کرناہوگا، مریم نواز کا کردار صرف میاں نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔