نہال ہاشمی معافی مانگنے کیلئے تیار

 نہال ہاشمی معافی مانگنے کیلئے تیار

اسلام آباد: نہال ہاشمی کے وکیل ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نے عدالت کو بتایا کہ غیر مشروط معافی مانگنے کے لئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے دھمکی آمیز تقریر پر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا جس میں لیگی رہنمانے کہا تھا کہ پاکستان کے منتخب وزیراعظم سے حساب مانگنے والوں کے لئے زمین تنگ کردی جائے گی۔ حساب لینے والے کل ریٹائر ہوجائیں گے اور ہم ان کا یوم حساب بنادیں گے۔
اب سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے ۔
جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ نہال ہاشمی کے وکیل ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ نے عدالت کو بتایا کہ غیر مشروط معافی مانگنے کے لئے تیار ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ غیر مشروط معافی تحریری صورت میں مانگیں۔