بوبی کو 10سال سے کام نہیں ملا سنی دیول جذباتی ہوکر روپڑے

بوبی کو 10سال سے کام نہیں ملا سنی دیول جذباتی ہوکر روپڑے

ممبئی : بھارتی سٹار اداکار سنی دیول نے دکھی دل کے ساتھ کہا ہے کہ ان کے بھائی بوبی دیول گزشتہ 10سال سے بیروزگار ہیں اور انہیں کوئی فلم نہیں مل رہی


ایک انٹرویو میں اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب بوبی دیول کے ذکر پر ان کے بھائی سنی دیول کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ رو پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال سے بوبی کو کوئی فلم نہیں مل رہی اور اس ساری صورتحال کی وجہ سے بوبی ڈپریشن کا شکار ہیں ۔ کیونکہ ان کو گزشتہ دس سالوں میں ایک بھی فلم نہیں مل رہی۔وہ 10 سال سے بیروزگار ہیں۔کسی پروڈیوسر نے انہیں فلموں میں کام نہیں دیا۔ اپنے فلمی کریئر کے بارے میں بوبی سخت ڈپریشن کا شکار ہیں۔ وہ اپنی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کررہے ہیں۔ حال ہی میں سنی اور بوبی کی نئی فلم ' پوسٹر بوائز' ریلیز ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ 90 کی دہائی میں بالی وڈ کے مشہور ہیرو ر اداکاربوبی دیول کی اداکاری کے خوب چرچے تھے مگر وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری ماند پڑگئی