پاکستان نے ورلڈ الیون کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دیدیا

 پاکستان نے ورلڈ الیون کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دیدیا

لاہور: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے جا رہے میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دیدیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 174 رنز بنائے ۔فخر زمان اور احمد شہزاد نے قوی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان 41 کے مجموعی اسکور پر سیموئل بدری کا نشانہ بنے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی احمد شہزاد تھے جو 100 رنز بنا کر عمران طاہر کا نشانہ بنے اور وہ 43 رنز پر کھیل رہے تھے ۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 45 رنز بنا کر بدری ہی کا نشانہ بنے اور 5 رنز کی وجہ سے اپنی ففٹی مکمل نہ کر سکے ۔ عماد وسیم اور کپتان سرفراز احمد تشارا پریرا کا شکار بنے ۔سرفراز احمد صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عماد وسیم نے 15 رنز بنائے۔شعیب ملک نے39   رنز بنائے اور  بین کٹنگ کا نشانہ بنے جبکہ سہیل خان 1 اسکور بنایا۔ 

ورلڈ الیون کی جانب تشارا پریرا اور سمیوئیل بدری نے 2،2 اور عمران طاہر اور بین گٹنگ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔