ڈپٹی چیئر مین نادرا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈپٹی چیئر مین نادرا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور : ہائیکورٹ کے حکم پر ڈپٹی چیئر مین نادرا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا 

اطلاعات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نادرا سید مظفرعلی کوعہدے سے ہٹا دیا گیاہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق سید مظفرعلی نادرا میں جنرل منیجرکے عہدے پر کام کریں گے۔

یاد رہے لاہورہائیکورٹ میں نادرا میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے خلاف پٹیشن دائر ہے۔