انڈونیشیاءنے روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے بڑی امداد بھیج دی

انڈونیشیاءنے روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے بڑی امداد بھیج دی

جکارتا: بنگلادیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے انڈونیشیا نے امداد بھیج دی،امداد میں چاول،خیمے اور دیگر اشیاءشامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے فضائی ادارے سے 4 ہرکولیس طیارے 34ٹن امدادی سامان لیکر بنگلادیش روانہ کر دئیے گئے ہیں۔
انڈونیشیا کے صدر جوکر جوکووی اور دیگر عہدیداروں نے ریلیف آپریشن کی روانگی سے قبل اسکا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر صدر جوکو کا کہنا تھا کہ روہنگیا متاثرین کی ہر ممکن معاونت کی جائیگی۔
امداد بھیجنے کیساتھ سا تھ انڈونیشیا کے صدر نے کہا کہ میانمار میں تشدد کا سلسلہ فوری ختم ہونا چاہیے۔ صدارتی ترجمان جوہان بیودائی نے کہا کہ امدادی طیاروں میں چاول ضروری کھانے پینے کا سامان فیملی کٹس خیمے پانی ٹینک اور کمبل وغیرہ شامل ہیں۔