عمر رسیدہ شخص کو نہر کے پل پر شادی کی پیشکش مہنگی پڑ گئی

عمر رسیدہ شخص کو نہر کے پل پر شادی کی پیشکش مہنگی پڑ گئی

لندن :عمررسیدہ شخص کو نہر کے پل پر شادی کی پیشکش مہنگی پڑگئی ،محبوبہ سے اظہار کیلئے گھٹنوں کے بل بیٹھا ہی تھا کہا کہ انگوٹھی ہاتھ سے گرگئی ۔
تفصیلات کے مطابق عمر رسیدہ شخص اپنی محبوبہ سے اظہار محبت کے لئے اسے نہر کے پل پر لے گیا ،جیسے ہی وہ اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اپنی محبت کا اظہا ر کرنے لگا اس کے ہاتھ میں پکڑی ہیرے کی انگوٹھی اس کے ہاتھ سے گر گئی ۔ انگوٹھی ہاتھ سے گرنے کے بعد سیدھی نہر میں جا گری جس کے بعد انگوٹھی کو ڈھونڈنے کیلئے غوطہ خوروں کی مدد لی گئی مگر بے سودثابت ہوئی۔