نینا گپتا اور رشی کپور فلم 'ملک' میں پہلی بار مد مقابل

نینا گپتا اور رشی کپور فلم 'ملک' میں پہلی بار مد مقابل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ نینا گپتا اور رشی کپور فلم” ملک “ میں پہلی بار اکٹھے جلوہ گر ہوں گے۔ اداکارہ نینا  گپتا  فلمساز  انوبھو سنہا  کی فلم ” ملک “ میں رشی کپور کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔
اس حوالے سے نینا گپتا کا کہنا ہے کہ وہ اچھے سکرپٹ کی تلاش میں تھیں اورانہیں اس فلم کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے۔ فلم کی عکسبندی وارنسائی اور لکھنو میں اکتوبر میں شروع کی جائے گی۔

فلم میں تاپسی پنو ،پراتیک ببر اور رجت کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔فلم کی کہانی بھارت کے ایک چھوٹے گاﺅں کی جوائنٹ فیملی پر مبنی ہے۔

مصنف کے بارے میں