شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
کیپشن: اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ جن علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ان میں ڈیفنس، کلفٹن، محمود آباد ، شاہراہ فیصل ، شاہراہ قائدین، گلشن اقبال، پرانی سبزی منڈی ، نیو ٹاؤن سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں۔

بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہو گئی ہے لہٰذا انتظامیہ کی جانب سے عوام کو احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے۔ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اورپی ایم ٹیزسے دور رہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔