کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شریک ہونگا:فیاض الحسن چوہان

کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شریک ہونگا:فیاض الحسن چوہان
کیپشن: فائل فوٹو


لاہور:سابق خاتون اول کے نمازہ جنازہ میں شرکت کیلئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یہ غم کا موقع ہے اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے،بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شریک ہونگا اور دیگر پارٹی عہدیدار بھی شریک ہونگے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر لواحقین کیساتھ غم میں شریک ہیں،عمران خان اور فواد چودھری نے بھی واضح پیغام دیاکہ یہ غم کا موقع ہے اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گااور میرے علاودیگر پارٹی عہدیدار بھی نماز جنازہ میں شریک ہونگے۔