امریکی پا بندیاں چاہ بہار بندرگاہ پر بھی لاگو ہوں گی

امریکی پا بندیاں چاہ بہار بندرگاہ پر بھی لاگو ہوں گی

واشنگٹن : امریکہ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ بھارت سمیت کسی ملک کو ایران سے تجارتی معاہدے کی چھوٹ نہیں دے گا، امریکی پابندیاں چاہ بہار بندرگاہ پر بھی لاگو ہوں گی، بھارت سمیت دیگر ممالک جلد از جلد ایران سے برآمدات زیرو کر دیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کسی بھی ملک کو ایران کے ساتھ تجاتی معاہدے کرنے کی چھوٹ نہیں دے رہا اور یہ پابندیاں بھارت پر بھی عائد ہوں گی۔

عرب ٹی وی کے مطابق امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ برائے جنونی اور وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز نے صحافیوں کی ایک کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ایران میں بھارت کے اشتراک سے تیار ہونے والی چاہ بہار بندرگاہ پر بھی لاگو ہوں گی۔

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ جو پابندیاں گزشتہ برس 4 نومبر کو عائد کی گئی تھیں وہ بھارت کے لیے مخصوص نہیں ہیں، جو تہران سے 25 فیصد تیل در آمد کر تا ہے۔