وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا شیڈول طے ہوگیا

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا شیڈول طے ہوگیا

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا شیڈول طے ہوگیا، صدر ٹرمپ سے دو ملاقاتیں ہونگی۔

عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کرینگے اور اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے آگاہ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم 21 ستمبر کو نیوریارک پہنچیں گے اور 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے اور مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی ظلم وستم اور بربریت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔

عمران خان ٹرمپ سے دو بیٹھکیں سجائیں گے۔ امریکی صدر سے ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ملاقات ہائی ٹی پر ہوگی۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی اہم ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔