ہندوستانیوں کو ایٹم بم سے گائے کا گوبر بچائے گا، بھارتی سیاستدان کے دعویٰ پر ترجمان پاک فوج بھی میدان میں آگئے

ہندوستانیوں کو ایٹم بم سے گائے کا گوبر بچائے گا، بھارتی سیاستدان کے دعویٰ پر ترجمان پاک فوج بھی میدان میں آگئے

نئی دہلی:بھارتی سیاستدان اور گائے کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ادارے کے سربراہ شنکر لال نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان بھارت پر ایٹمی حملہ کرتا ہے تو گائے کا گوبر بھارتیوں کو تابکاری سے بچائے گا۔

5b7fb7b8628be29b6328cb2ec93efb05

میڈیارپورٹس کے مطابق شنکر لال نے تابکاری سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ناسا نے مشورہ دیا کہ اگر زمین میں گھڑا کھود کر اس پر پتے رکھ کے ڈیڑھ فٹ اوپر تک گائے کا گوبر رکھ دیا جائے تو انسان محفوظ رہیں گے کیونکہ گوبر تابکاری جذب کر کے انسانوں کو بچائے گا۔

انہوں نے کہا کہناسا نے یہ تحقیق کی ہے اور اسے گوگل پر بھی دیکھا جا سکتا ہے اس دعوے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے طنز کرتے ہوئے کہا بھارت سے گائے کے حوالے سے ایک اور انوکھا دعویٰ سامنے آگیا۔