سری لنکا کے خلاف سیریز، سرفراز احمد کپتان اور بابر اعظم نائب کپتان مقرر

سری لنکا کے خلاف سیریز، سرفراز احمد کپتان اور بابر اعظم نائب کپتان مقرر

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں سرفراز احمد ہی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ بابر اعظم ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا الزام صرف کپتان کے سر ڈالنا ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ پوری ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے۔

پی سی چیئرمین احسان مانی نے چیف سیلیکٹر/ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز صرف اور صرف پاکستان میں کھیلی جائے گی، اووسیز وینیو کا وقت اب ختم ہو گیا ہے، سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان آنے یا آنے کے بارے میں ابھی حتمی طور پر نہیں بتایا ہے مگر ہمارا فیصلہ ہے کہ اب کڑکٹ میچز پاکستان میں ہوں گے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ پاکستان کے دورے سے متعلق اپنی حکومت سے بات چیت کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم مینیجر کے بارے میں بہت جلد فیصلہ ہو جائے گا۔

مصباح الحق نے کہا کہ انہیں امید ہے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، سرفراز احمد کے ساتھ مل کر ٹیم کو بہتری کی طرف لے جاوں گا، انہوں نے کہا کہ کافی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے ہیں، ہم نے فٹنس کا ایک کلچر پیدا کرنا ہے۔