امریکہ کا دہشت گردوں کی مخبری پر 50 لاکھ ڈالر انعام

امریکہ کا دہشت گردوں کی مخبری پر 50 لاکھ ڈالر انعام

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ القائدہ دہشتگرد تنظیم کے بعض سرغناوں میں شامل افراد کی اطلاع دینے والے کو 50 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔


امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ القائدہ دہشتگرد تنظیم کے بعض سرغناؤں میں شامل افراد کی اطلاع دینے والے کو 50 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔ ان مطلوبہ سرغناوں کے نام عبدالکریم المصری، فاروق السوری اور صامی العریدی بتائے گئے ہیں۔ فاروق السوری کا تعلق شام سے ہے جبکہ اردنی شہری سامی العریدی اس سے قبل امریکہ اور اسرائیل کے خلاف حملوں میں شریک رہا ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تینوں نام القائدہ لیڈر ایمن الظواہری کے خاص وفادار ہیں بالخصوص مصری شہری عبدالکریم المصری شام میں القائدہ کے ساتھ "حراص الدین " نامی تنظیم اور النصرہ محاذ کے درمیان ثالث بھی رہ چکا ہے۔