ترک اینٹی باڈی ٹیسٹ کی 50 ممالک کو فروخت

ترک اینٹی باڈی ٹیسٹ کی 50 ممالک کو فروخت

 انقرہ : ترکی نے ازمیر میں تیار کیے جانے والے کورونا وائرس اینٹی باڈی ٹیسٹ کو تقریباً50 ممالک کو برآمد کیا ہے۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی میں تقریباً 25 برسوں شعبہ صحت میں خدمات فراہم کرنے والی فرم ’ترک لیب ‘ نے کووڈ۔19 کے دوران ٹیسٹ کے لیے تیار کی جانے والی اینٹی باڈی ٹیسٹ اندرون و بیرون ِ ملک فروخت کرنا شروع کر دیا۔

فرم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر مین کا کہنا ہے کہ عام وبا پھیلنے کے بعد ہماری ٹیم نے ٹیسٹ کی تیاری پر کافی محنت کی ہے۔اس عمل میں صدرر جب طیب اردوان اور وزیرِ صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک کا بھر پور تعاون حاصل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے چیئر مین نے بتایا کہ ہم نے اس کی تیاری کے لیے دن رات ایک کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے اینٹی باڈی ٹیسٹ میں بیرون ِ ملک میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور 30 لاکھ سے زائد ٹیسٹ بیرون ملک فروخت کیے گئے ہیں۔