ملک بھر میں کو روناوائرس کے مزید6 مریض انتقال کر گئے ،اموات6,379 ہو گئی

ملک بھر میں کو روناوائرس کے مزید6 مریض انتقال کر گئے ،اموات6,379 ہو گئی

اسلام آباد :گزشتہ 24گھنٹوں کے د وران ملک بھر میں کو روناوائرس کے مزید6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اب تک پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 6,379 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 526نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس وقت ملک بھر میں کوروناوائرس کے534 مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد ہے جبکہ ملک بھر میں صحتیاب  ہو نے والے مریضوں کی شرح 96فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 893مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ۔ پاکستان میں اب تک کوروناوائرس سے کل 301,481 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ملک بھر میں اب تک کوروناوائرس کے 289,429مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5,673رہ گئی ہے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں، اموات، ایکٹو کیسز اور صحتیاب ہو نے والے مریضوں کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے، جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ نیشنل کمانڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں اب تک کوروناوائرس کے کل 2,400کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 2,212مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے 65مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 123رہ گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں اب تک کوروناوائرس کے کل 3,196کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 2,789مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کوروناوائرس کے 74مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد333ہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 15,901تک پہنچ چکی ہے جن میں سے 15,327مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 178مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں اس وقت کوروناوائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 396رہ گئی ہے۔ صوبہ بلوچستان میں اب تک کوروناوائرس سے کل 13,483افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 12,336مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے 145مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد1,002ہے۔ جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اب تک کوروناوائرس سے کل 36,942افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 34,894مکمل طور پر صحتیا ب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں کوروناوائرس سے 1,257مریض انتقال کر گئے جبکہ خیبر پختونخوا میں ایکٹو کوروناوائرس کیسز کی تعداد 791رہ گئی ہے۔

جبکہ صوبہ پنجاب میں اب تک کوروناوائرس سے کل 97,679افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 2,217مریض انتقال کر گئے جبکہ صوبہ میں اب تک 94,453مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں اس وقت کوروناوائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 1,009رہ گئی ہے۔ جبکہ صوبہ سندھ میں اب تک کوروناوائرس سے کل 131,880افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 2,443مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ صوبہ میں اب تک 127,418مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت صوبہ سندھ میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد کم ہو کر2,019رہ گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 31,411ٹیسٹ کئے گئے۔ جبکہ اس وقت تک پاکستان بھر میں کوروناوائرس کے 2,939,780ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک بھرکے اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1920ہے جبکہ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں۔