بین الافغان مذاکرات افغان عوام کیلئے صبحِ نو کی نوید ہیں،شبلی فراز

بین الافغان مذاکرات افغان عوام کیلئے صبحِ نو کی نوید ہیں،شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز جنگ کے ستائے ہوئے افغان عوام کیلئے صبحِ نو کی نوید ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری  کئے گئے اپنے تازہ بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے یہ بات کہی ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا ہے کہ یہ وزیرِ اعظم عمران خان کے اس موقف کی جیت ہے کہ سیاسی تصفیہ دیرینہ افغان مسئلے کا واحد حل ہے۔

شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے 20سال پہلے یہ بات کہی تھی، افغان عوام کی ترقی اورخوش حالی کیلئے دعا گو ہیں۔