لاہور اور راولپنڈی میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

لاہور اور راولپنڈی میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا
سورس: PHOTO: Twitter

لاہور : لاہور اور راولپنڈی میں ن لیگ نے میدان مار لیا۔لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام 10 وارڈز کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج  کے مطابق ن لیگ چھ سیٹیں لیکر پہلے ،پی ٹی آئی 3  سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے نام رہی ،والٹن کنٹونمنٹ کی 10 میں سے 8 نشستوں پر ن لیگ کامیاب، ایک سیٹ پر کانٹے کا مقابلہ ہے ،ایک پر الیکشن ملتوی ہوگیا تھا۔

ملتان کے دس  وارڈز میں سے 9 آزادامیدواروں  نے فتح حاصل کر لی۔ایک نشست  پر مسلم لیگ ن کے حصہ آئی ۔گوجرانوالا کے  دس وارڈز میں سے  چھ  میں پی ٹی آئی ۔دو میں ن لیگ نے میدان مار لیا۔جہلم  کے2وارڈز میں پی ٹی آئی کو کامیابی ملی ۔

بہاورلپور کے5وارڈز میں سے تین نشستیں ن لیگ اور دو تحریک انصاف کے حصے میں آئیں ۔ سیالکوٹ کے پانچ وارڈز میں مسلم لیگ ن کو تین   جبکہ پی ٹی آئی کو دو نشستیں ملیں ۔ سرگودھاکے 10 وارڈز میں  5 آزاد امیدوار  فاتح رہے ۔ تحریک انصاف  3 جبکہ مسلم لیگ ن 2 نشستیں حاصل کرسکی ۔  اوکاڑہ کے4وارڈز میں تین آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔  ایک نشست پی ٹی آئی کو ملی ۔رسالپورکے تینوں وارڈز میں پی ٹی آئی کے امیدوار جیت گئے