گارنٹی دیتا ہوں سی پیک منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوئی: خالد منصور

گارنٹی دیتا ہوں سی پیک منصوبوں میں ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوئی: خالد منصور
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی سی پیک امور خالد منصور  سی پیک فیز ون میں 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ۔ 13 ارب ڈالرز کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں خالد منصور نے کہا کہ بارہ ارب ڈالرز کے منصوبے ایک سال میں مکمل ہوں گے ۔سی پیک فیز 2 شروع ہو رہا ہے ۔ خصوصی اقتصادی زون میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں ۔

خالد منصور کا کہنا تھا کہ   فیصل آباد خصوصی اقتصادی زون میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہورہی ہیں . پری فیبریکیٹڈ ہوم کے لیے چینی کمپنی سرمایہ کاری کرے گی۔ چینی کمپنی پانچ مرلے کا گھر 40 لاکھ روپے میں تعمیر کرے گی ۔گھر 40 روز میں تعمیر ہوسکتا ہے ۔گھر زلزلے کے اثرات سے محفوظ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں ۔ خصوصی اقتصادی زون کے منصوبوں پر کام پہلی ترجیح ہو گی۔  اب ہم کثیر الجہتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی طرفہ بڑھ رہے ہیں ۔ دوسرے مرحلے کا ایکشن پلان تیار کر لیا ہے ۔ سی پیک کے 5 ارب ڈالرز کے منصوبوں میں براہ راست شامل رہا ۔

خالد منصور کا کہنا تھا کہ میں گارنٹی سے کہتا ہوں کہ سی پیک منصوبے شفاف ہیں۔ آج تک کسی کو نہ ایک پیسہ دیا اور نہ مجھ سے کسی نے پیسے مانگے۔  سی پیک پاور پراجیکٹس کا ٹیرف نیپرا نے دیا۔  نیب جس کی چاہے تحقیقات کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے پراجیکٹس میں بھی ایک روپے کی کرپشن نہیں ہوئی۔  سیکیورٹی چینی کمپنیوں کے لیے ایک ایشو تھا۔  بد قسمتی سے دو واقعات ہوئے ہیں۔ چینی سفارت خانے سے مل کر سیکیورٹی کا جائزہ لیا ہے۔ چینی کمپنیوں کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ 23 یا 24 ستمبر کو سی پیک جے سی سی ہوگی۔

خالد منصور کا کہنا تھا کہ  چینی کمپنی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ پاکستان میں لگائیں گی ۔تاثر ہے کہ سی پیک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی۔ گوادر میں پورٹ پر سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں۔  خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو لا رہے ہیں۔  سی پیک اتھارٹی میں ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے گا۔  فیز 2 میں متعدد سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ سرمایہ کاروں کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔