پاکستان مخالف بیان دینے والے افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالر ،سونا برآمد

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Amrullah Saleh

کابل :افغانستان کے تمام صوبوں کا کنٹرول حاصل کر نے بعد وادی پنجشیر سے امر اللہ صالح کے گھر سے سونے اور ڈالروں کی ایک بڑی کھیپ برآمد ہو گئی ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے 65 لاکھ ڈالر برآمد ہوئے ہیں ،طالبان کے مطابق امراللہ صالح کے گھر سے ڈالرز کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں سونا بھی قبضے میں لیا گیا ہے ۔

398f3389d4c0bfadf4177de79b669195

واضح امر اللہ صالح وہ ہی شخص ہیں جو طالبان کی حکومت آنے کے بعد کابل سے وادی پنجشیر آ گئے تھے اور یہاں سے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں امر اللہ صالح کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جان تو دے دیں گے لیکن پنجشیر کو طالبان کے ہاتھ میں نہیں جانے دینگے ۔

آج پنجشیر میں طالبان امراللہ صالح کے گھر پہنچ گئے لیکن اپنی جان دینے کی باتیں کرنے والے امراللہ صالح اس سے قبل ہی تاجکستان فرار ہو گئے تھے ایک اندازے کے مطابق اشرف غنی کی طرح امراللہ صالح بھی لاکھوں امریکی ڈالر لے کر ہی تاجکستان فرار ہوئے ہیں ،جو طالبان کے ہاتھ 65 لاکھ ڈالر لگے ہیں یہ وہ ڈالرز ہیں جو امر اللہ صالح ساتھ نہیں لیجا سکے ۔