وزرا کے بیان پر رد عمل ، الیکشن کمیشن کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی

وزرا کے بیان پر رد عمل ، الیکشن کمیشن کا اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد  : الیکشن کمیشن پر وفاقی وزراء کے الزامات  کے بارے میں الیکشن کمیشن اجلاس کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کردی گئی ۔  اجلاس آج کی بجائے کل ہو گا۔الیکشن کمیشن اجلاس میں حکومت کے خلاف ردعمل دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا  وزرا کے بیان پر ردعمل دینے کیلئے اجلاس آج کی بجائے کل ہوگا ۔ الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دن2 بجے ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس ہوگا۔

الیکشن کمیشن کل وفاقی وزراء کے الزامات اور قائمہ کمیٹی میں پیش والے واقعہ پر غور کریگا ۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال ملک واقعہ پر بریفنگ دینگے۔کینٹ بورڈ انتخابات کی مصروفیت کے باعث آج اجلاس ملتوی کیا گیا۔