کرپٹ ٹولہ ان  میڈیا ورکرز کو گھٹیا سیاست کیلئے استعمال کر رہے ہیں:شہبا زگل 

Shahbaz Gill,PDM,PMDA,PMIK,Bilawal Bhutto

 اسلام آباد:ترجمان وزیراعظم و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ صحافت اور جمہوریت کو ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم سمجھتے ہیں،جمہوریت لوگوں تک درست معلومات پہنچنے سے ہی مضبوط ہوتی ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ میڈیا کی آزادی، غیر جانب داری اور صحافتی اقدار کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں،صحافتی تنظیموں اور صحافیوں کے نام پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہے،کرپٹ ٹولہ ان  میڈیا ورکرز کو گھٹیا سیاست کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کرپٹ زرداری خاندان کے ہونہار سپوت کے منہ سے جمہوریت کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، بلاول زرداری سیاست کیلئے آزادی صحافت کے جعلی علمبردار بن رہے ہیں۔ سندھ سرکار صحافی عزیز میمن کے بہیمانہ قتل کا جواب کب دے گی۔