گلبدین حکمت یار کا پنجشیر سے متعلق اہم انکشاف

Gulbadin Hikmatyar,Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

کابل:افغان سیاسی جماعت حزب اسلامی کے بانی گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے چاہتے ہیں افغانستان میں ایسی حکومت بنے جس کو عوام کا اعتماد حاصل ہو،افغانستان میں کچھ لوگ ایسے تھے جو امریکہ کی واپسی چاہتے تھے ۔

 

گلبدین حکمت یار نے پنجشیر میں طالبان کی فتح کے بعد افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنج شیر میں مزاحمت والے چاہتے تھے امریکا دوبارہ آجائے ، امریکا میں ایک گروپ ہے جو پنج شیر میں مزاحمت کی حمایت کررہا تھا۔

 

انہوں نے عمران خان کی بات درست ثابت ہوئی وہ پہلے دن سے کہتے آ رہے ہیں کہ افغانستان کاکوئی جنگی حل نہیں ،لڑائیاں لڑنے سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہونا ،عمران خان چاہتے تھے کہ افغانستان میں کوئی جنگ نہ ہو لیکن کچھ گیر غیر ملکی عناصر ایسے تو چاہتے تھے کہ امریکہ افغانستان سے نہ جائے اور افغانستان حالت جنگ میں رہے ۔